لاہور(سی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے مریم نواز کے پولیس کا یونیفارم پر پہننے پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دے دیا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں، مریم نواز پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی بیٹی کو بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا، مریم نواز نے اس روایت کو برقرار رکھا، وزیراعلی پنجاب کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر