مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرآزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا،عالمی صحافتی تنظیم کا انکشاف

پیرس(سی این پی)آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیم”رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز “نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا اور کہا ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار پر مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کی خلاف ورزی پرتنقید کاسامنا ہے، “رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز”نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا۔رپورٹرزودآٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کیساتھ بدترین سلوک کیا جاتاہے۔بھارتی فورسز کام میں مداخلت کرتی ہے، صحافیوں کو ہراساں اور کام کرنے سے روکتی ہے ، خبروں کو کنٹرول کیا جاتا ہے ، ویڈیو بنانے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔بھارتی اقدام کوایک سال ہونے پرسری نگرسنسان تھا، 5اگست کو سر ی نگر کی سڑکوں پر بھارتی فورسز کے علاوہ کوئی نہ تھا، بھارتی حکومت نے یہ پالیساں ختم نہیں کی تویہ تاریخ کاحصہ بنے گا،وادی میں طویل کرفیوہے،غیر ملکی رپورٹرز کودور رکھا گیا ہے ، 5اگست کشمیریوں کیلئے افسوسناک دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں