میرپور، زلزلے سے خوفزدہ مریضوں کا اسپتال میں رہنے سے انکار

میرپور(سی این پی) آزاد کشمیر میں زلزلے سے خوفزدہ مریضوں نے اسپتال کی عمارت میں رہنے سے انکار کردیا۔میرپور کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج مریضوں نے زلزلے سے خوفزدہ ہوکر اسپتال کی عمارت میں رہنے سے انکار کردیا اور مریضوں نے اسپتال کی پارکنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔اسپتال کی بلڈنگ میں نہ جانے والے مریضوں کو نئی بلڈنگ میں منتقل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سیکریٹری ہیلتھ سے منظوری لے لی گئی ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 75 میں سے صرف 6 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور جو مریض اسپتال کے اندر نہیں رہنا چاہتے ان کے لیے اسپتال کے لان میں ٹینٹ لگا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں