خیبرپختونخوا ، بچوں کو بھاری بھرکم بیگز سے نجات دینے کا بل منظور

پشاور(سی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو بھاری بھر کم بیگز سے نجات دینے کا بل منظور کر لیا۔ بل کی خلاف ورزی پر سکول کے سربراہ کے خلاف کارروائی اور نجی سکول کی انتظامیہ کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سکول بیگز لیمیٹیشن ویٹ بل 2019 کی منظوری دیدی ہے۔ بل کی نفاذ سے سکول کے بچوں کو بھاری بیگز سے نجات مل جائے گی۔بل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور سکول سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بل کا اطلاق تمام سرکاری نجی پرائمری اور ثانوی سکولوں پر ہوگا۔بیگ کا وزن بچوں کے عمر اور جماعت کے حساب سے ہوگا۔ سکول بیگز کا وزن کم از کم ڈیڑھ کلو گرام اور زیادہ سے زیادہ 7 کلوگرام ہوگا۔وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے سکول بیگ کے وزن کو کنٹرول کیا جائیگا۔ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سکول بیگز سے متعلق قانون سازی کی۔بل منظوری کے لئے خیبر پختونخوا کے آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ قانون سازی سے والدین اور طلبہ کو ریلیف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں