نئی دہلی (سی این پی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈرائونا خواب ثابت ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویت نام بنے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈرانا خواب ثابت ہوگا۔یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج انسٹھواں روز ہے، معمول کی زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بھی بدستور معطل ہیں، گھروں میں محصور کشمیری نہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اورنہ ہی کاروبار کرسکتے ہیں۔گھرگھر تلاشی کی آڑ میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک ایک سوچوالیس بچوں کوامن وامان خراب کرنے کا الزام لگا کر گرفتارکیا گیا ہے ، یہ گرفتاریاں غیرقانونی ہیں۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت