کشمیر میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں 59 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز ہے، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے، وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی۔بھارتی فوج نے 9 سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد 40 ہزار ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں