لندن(سی این پی) برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے ان پر ان کے اخبارپرکوئی مقدمہ نہیں کیا ، میرے آرٹیکل کی اشاعت کے بعد نیب اور ایسیٹ ریکوری یونٹ شہباز شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا برطانوی صحافی کو لندن کی عدالت میں لے جانے کا اعلان، محض اعلان ہی رہا، شہبازشریف کی فلاحی منصوبوں میں کرپشن پراسٹوری دینے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا پاکستانی پوچھتے ہیں کیا شہبازشریف نے مقدمہ کیا ہے ؟ تو شہباز شریف نے مجھ پر یا میرے اخبار پر کوئی مقدمہ نہیں کیا۔ڈیوڈ روز کا کہنا تھا ذرائع نے بتایا نیب اورایسیٹ ریکوری یونٹ شہباز شریف سے تحقیقات کررہے ہیں، یہ واضح ہوگیا کہ شہبازشریف کیوں مقدمہ نہیں کررہے، شہباز شریف کیسز میں مصروف ہیں۔اس سے قبل اگست میں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میرے لیگل نوٹس کے جواب میں ادارے نے 22 اگست تک جواب دینے کا اعلان کیا، ان کے صحافی ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جلد جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، مگر میرے وکیل کو تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ڈیوڈ روز نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل نے کئی روز پہلے آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا، لگتا ہے کہ آپ کے وکلا آپ کو بتانا بھول گئے.تقریبا تین ماہ قبل ڈیوڈروز کی اسٹوری برطانوی اخبارڈیلی میل نے شائع کی تھی، جس میں فلاحی منصوبوں میں شہبازشریف کی کرپشن کا پول کھولا گیا تھا۔شہبازشریف اور ن لیگ نے صحافی اوراخبارکوہی جھوٹا قراردے کر ڈیوڈ روز کیخلاف عدالت جانے کا کہا تھا اور فیصلہ خلاف آنے پرسیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن تین مہینے ہونے کوہیں اب تک شہباز شریف نے ڈیوڈروز پرکوئی مقدمہ نہیں کیا ہے، شہبازشریف نے اپنے وکیل کے ذریعے ڈیوڈ روزکوصرف ایک نوٹس بھیجوایا ہے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی