کراچی میں غلط انجیکشن لگنے سے ایک اورموت

کراچی(سی این پی)کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط انجیکشن لگنے سے جواں سال لڑکی جان کی بازی ہار گئی ، واقعے پر مشعل علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں کی شکایات اور اپنی تحقیقات کے بعد قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور ضرورت ہوئی تو ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ڈاکٹر کی غفلت نے بچی کی جان لے لی، 13 سالہ کانتہ بخار میں مبتلا تھی ہفتے کے روز لیاقت آباد میں گھر کے قریب ہی کلینک پر لیجایا گیا لیکن شاید مسیحا ہی موت کا سبب بن گیا۔عرفان نامی ڈاکٹرنے بچی کو انجیکشن لگایا، جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ نیلا ہوگیا، لڑکی کے بھائی کا کہنا تھا ڈاکٹروں نے ہاتھ کاٹنے کا مشورہ دیاتھا لیکن انفیکشن اس قدرشدیدتھا کہ بہن چوبیس گھنٹے کے دوران ہی دم توڑگئی۔کانتہ کے ورثا الزام لگاتے ہیں کہ ڈاکٹر نے انجکشن لگایا جو جان لیوا ثابت ہوا، کانتہ موت پر مشتعل علاقہ مکین ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ شدت غم سے نڈھال کانتہ کا والد بھی فالج میں مبتلا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں کی شکایات اور اپنی تحقیقات کے بعد قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور ضرورت ہوئی تو ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں