مودی کا چہرہ بے نقاب ،سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اعتراف

نئی دہلی(سی این پی)سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کپل کاک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کا درد سمجھنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل کپل کاک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یخ بستہ جیل ہے، 80 لاکھ کشمیری یخ بستہ قید میں ہیں، صورت حال نارمل کیسے کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کے درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔سابق بھارتی وزیر خاجہ یشونت سنہا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں، ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی دیکھا ساری دکانیں بند ہیں، کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فون اور انٹرنیٹ پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، 111 ویں روز بھی وادی میں لاک ڈاؤن جاری رہا۔جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کرسکے، کرفیو کے باعث دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ معطل ہے اور شدید سرد موسم میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں