مدت ملازمت میں توسیع،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سمری صدرکوارسال

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 4 دسمبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کی گئی۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہوگی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اسمبلی فلور پر اٹھائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا بھی امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہوگا۔واضح رہے کہ 3 روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے 6 ماہ کے اندر قانون سازی کی جائے۔ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں