ویکسینز کی قلت پورے ملک میں ہے،سعید غنی

کراچی(سی این پی)صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ویکسینز کی قلت پورے ملک میں ہے، سندھ میں ویکسین جہاں موجود ہیں وہاں کی تفصیلات ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے روزانہ ویکسین کی باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب کی اسپیشل برانچ کی جانب سے خبر آئی ہے، پنجاب کے 83 فیصد اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ویکسین جہاں موجود ہیں وہاں کی تفصیلات ہیں، ویکسین کی قلت پورے ملک میں تھی۔ وفاقی حکومت کو غریب کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 5 آئی جیز بدل گئے، 4 سیکریٹری بدل دیے گئے، وزیر اعظم خود کہتے ہیں پاکستان کا بہترین آئی جی پنجاب میں لگایا۔ ریکارڈ دیکھیں تو وزیر اعظم ہر بار یہی کہتے ہیں پنجاب کا اچھا آئی جی لگایا۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ بزدار نے کمال کردیا، اگر بزدار نے کمال کر دیا تو اتنی تبدیلیوں کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن وزیروں کو ٹماٹر اور مٹر کے نرخ معلوم نہیں وہ مسائل کیا حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں