لاہور(سی این پی)لاہور کے یتیم خانے( کاشانہ ہوم) کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ 5 سال میں یتیم خانے کی 25 بچیوں کی شادیاں جبری طور پر کروائی گئیں۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی سے قبل جبری طور پر کرائی گئیں 25 شادیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، اس کی تصدیق سابق سپرنٹنڈنٹ صوفیہ حمید سے کی جائے تاہم میرے دور میں ایسی کوئی شادیاں نہیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جبری شادیوں کی عینی شاہد 9 بچیاں ادارے سے غائب کردی گئی ہیں، انہیں سرکاری گاڑی میں دوسری جگہ منتقل کیا گیا، کاشانہ کے واقعات سامنے آنے پر ہمیشہ پردہ ڈال دیا جاتا تھا، کاشانہ کا سارا عملہ تبدیل ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کے بعد ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، 9 جولائی کو بچیوں کو ڈرانا دھمکایا جانے لگا، سابق وزیر ویلفیئر وزیراجمل چیمہ نے دفتر میں آکر دھمکایا اوربچیوں سے ملا۔افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ ندیم وڑائچ افسر انکوائری کے لیے آیا اور توہین آمیز رویہ اختیارکیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے سامنے اجمل چیمہ نے میرا ہاتھ پکڑا، میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ادارے کی انتظامات سنبھالنے پرسہولیات سے نوازا گیا تاکہ میں ان کی باتیں مان سکوں.
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی