اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے، رضا باقر

فیصل آباد(سی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے، ملک میں موجودہ شرح سود 13.25 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، برآمد کنندگان سے تعاون اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیح ہے۔رضا باقر نے کہا کہ ملک میں شرح سود کم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، لوگوں کو ڈالر ریٹ بڑھنے کے بارے میں خدشات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ شرح سود 13.25 فیصد ہے، ماضی میں شرح سود 17 سے 18 فیصد تک رہی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ معاشی سست روی اور افراط زر میں کمی کے درمیان استحکام پیدا کرنا ہوگا۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی متوقع ہے، روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے سائیکل سے بچنے کے لیے شرح بچت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں