اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ترک زبان میں بھی ریلیز کردی گئی

کراچی(سی این پی) پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کامیابی کی منزل طے کرتے ہوئے اب ترک زبان میں بھی ریلیز کردی گئی ہے ۔ پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ ‘ آج سے ترکی کی 100 سے زائد اسکرین پر نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے ۔اس سے قبل فلم کع کوریا، اسپین اور روس کی مقامی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا جسے بے حدسراہا گیا ۔ اس فلم کو اکتوبر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا ۔عزیز جندانی کی مزاحیہ فلم ” ڈونکی کنگ ” کی کہانی ‘ آزاد نگر’ نامی جانوروں کی ایک سلطنت پر مبنی ہے، جس کے بادشاہ یعنی شیر ریٹائرڈ ہوکر اپنی سلطنت کسی نئے بادشاہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ بن جاتی ہے، جب ایک گدھے کو سلطنت کے راجا کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔گدھے کو ایک چالاک لومڑی اس عہدے کے لیے تجویز کرتی ہے ۔پاکستان میں زبردست پذیرائی کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو کئی زبانوں میں دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں