پشاور(سی این پی )یوم قائد کے حوالے سے خیبرپختونخوا سائیکلنگ ریس 23 دسمبر(کل) کو منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم قائد کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے کے تمام ڈویژن شرکت کریں گے۔خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس اور موٹر وے چوک کے مقام پر ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں چائنہ سائیکل کی 14 کلومیٹر کی ریس اور اسپورٹس سائیکل کی 28 کلو میٹر کی ریس شامل ہے،ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ 23 دسمبر بروز پیر صبح 9:00 بجے کریں گے۔اسی روز اختتامی تقریب قیوم اسٹیڈیم میں دوپہر 1.00 بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفند یار خٹک ہوں گے، کامیاب کھلاڑیوں میں کیش، سرٹیفیکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ