ٹوکیو(سی این پی)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کے تعلق سے واشنگٹن کے غیر قانونی اقدام سے نہ تو امریکہ کو کوئی فائدہ ہوا ہے اور نہ ہی معاہدے کے فریقوں کو کچھ حاصل ہوا ہے۔ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے ثابت کردیا کہ پابندیوں سے سب کا نقصان ہوتا ہے ۔صدرروحانی نے جو جاپانی وزیراعظم کی دعوت پر ٹوکیو کے دورے پر ہیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تمام ملکوں کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی پابندی کریں جبکہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں ایک طرح سے اقتصادی دہشت گردی شمار ہوتی ہیں اور جو ممالک دہشت گردی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ امریکہ کے اس اقدام کا بھی مقابلہ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ تہران نے خطے اور دنیا میں امن کی برقراری کے لئے ہمیشہ علاقے اور ہمسایہ ملکوں کا ساتھ دیا اور ہر طرح کا تعاون کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے علاقے کے ملکوں کے سربراہوں کو خطوط بھی ارسال کئے ہیں۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب