او آئی سی کی بیت المقدس میں برازیل کے تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی مذمت

جدہ(سی این پی)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ او آئی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔اوآئی سی نے برازیل کی حکومت سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں