پاکستان کی اپنی سر زمین پر 13 سال بعد فتح، وزیراعلی پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان کی اپنی سر زمین پر 13 سال بعد فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عابد علی، نسیم شاہ، بابر اعظم، شان مسعود کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے سری لنکا ٹیم کو شکست دی، قومی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے ہر شعبہ میں سری لنکا کی ٹیم کو آئوٹ کلاس کر کے فتح اپنے نام کی، میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم اور شان مسعود نے سنچریاں بنا کر نیا پاکستانی ریکارڈ بنایا، نوجوان بالر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا، عابد علی اور نسیم شاہ کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے عابد علی اور نسیم شاہ مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے سٹار بنیں گے۔دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے پر مبارک باد دی اور کہا قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، دس سال بعد ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح تاریخی ہے، نوجوان کھلاڑی عابد علی اور شان مسعود نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں