اداکارہ ثروت گیلانی کی ہوائی فائرنگ،سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل،صارفین کی اداکارہ شدید تنقید

کراچی (سی این پی)معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ ہوائی فائرنگ کرنے سے پہلے پشتو ڈائیلاگ بولتی نظرآرہی ہیں۔فلم جوانی پھر نہیں آنی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 میں گل کا کردار ادا کرنے والی ثروت گیلانی کی اس جرات مندانہ صلاحیت سے اُن کے مداح حیرت زدہ ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کرتے نظرآرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ثروت گیلانی نے کسی پریشانی سے دوچار ہونے کے خدشے کے باعث ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دیا۔واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران ثروت گیلانی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں