اسلام آباد(سی این پی)افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں، افغان طالبان نے جنگ بندی کیلئے مشاورت شروع کر دی، طالبان کے ایک وفد کی افغانستان میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں قیادت سے مشورے کیلئے پاکستان کے دورے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم پاکستا نی حکام کی جانب سے ایسے کسی بھی دورے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان میں جنگ بندی پر مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے، اطلاعات کے مطابق وفد میں قطر میں مقیم طالبان کے تین سینئر ممبران شہاب الدین دلاور، ملا فضل اور خیرخواہ خیر اللہ نے قیادت سے جنگ بندی کے حوالے سے مشاورت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا جس میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں در پیش مختلف امور پر مشاورت کی گئی تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق جنگ بندی کا انحصار افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا پر ہے۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب