شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے دو اسرائیلی ڈرون مار گرائے

دمشق(سی این پی)شام کے فضائی دفاعی نظام نے دو اسرائیلی ڈرونز تباہ کر دیئے۔شام کے مبصر مشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے شام اور ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور دمشق کے مضافات میں تین دھماکے ہوئے تاہم مبصر مشن کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ میڈیا کے مطابق ملک کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے دو اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا، اسرائیلی ڈرونز کا ہدف حما ملٹری ائیر پورٹ تھا، دونوں ڈرونز ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے ہی تباہ کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا، اس دوران اسرائیل کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل دمشق کے مضافات میں گرا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں