لندن میں اغوا ہونے والے اداکارہ زیبا شہناز کے بھتیجے کی لاش 7 ماہ بعد برآمد

لندن(سی این پی)پاکستانی اداکارہ زیبا شہناز کے جواں سال بھتیجے محمد شاہ سبحانی کو لندن میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس نے 7 ماہ بعد ہیجرلی لین کے جنگلاتی علاقے سے محمد شاہ سبحانی کی لاش کے اعضا برآمد کر لیے۔لندن پولیس حکام کے مطابق یہ بہت ہی لرزہ خیز اور افسوسناک خبر ہے، کاش ہم اہلخانہ کو بتا پاتے کہ شاہ سبحانی زندہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق عینی شاہدین کی مدد سے پتہ چلا ہے کہ اس جگہ پر 7 مئی کے بعد سے ایک بی ایم ڈبلیو کار کو گھومتے دیکھا گیا۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن بھی لوگوں نے اس جنگلاتی علاقے میں 7 مئی کے بعد گاڑیوں کو آتے دیکھا ہے وہ سامنے آئیں اور بتائیں کیونکہ ان کی معلومات اس کیس کے حوالے سے بہت ہی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔پولیس نے قتل کے شبہے میں خاتون سمیت 8 ملزمان کو حراست میں لے کر محمد شاہ سبحانی کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں