سری نگر(سی این پی)بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف بھرپور مزاحمت شروع کریں۔سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں غاصب اور جابر کی حیثیت رکھتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت کی غاصبانہ اقدامات کا واضح ثبوت ہیں۔سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت وادی میں مزید زمین قبضے میں لیکر غیر کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کو بسائے گا اور نام نہاد تعمیر و ترقی کے نام پر مزید زمین بھارتی اداروں کو دی جائے گی۔بزرگ حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کیا جائے گا۔انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ بھارتی مذموم منصوبے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں کیونکہ کشمیریوں کی آج کی مزاحمت کل ان کے لیے آزادی کی صبح بن کر طلوع ہو گی۔خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداح کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین میں شامل کر لیا تھا۔بھارت نے اپنے اس اقدام کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل کے خوف سے 5 اگست کو ہی مقبوضہ کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو بھی نافذ کر دیا تھا جسے آج 141 روز ہو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند، کاروبار زندگی مفلوج ہے جس کی وجہ سے وادی کے لوگ بڑی تعداد میں بے روز گار ہو چکے ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب