مسلم مخالف متنازع بل،پولیس کابھارتی اداکارہ کی گرفتاری پربھارتی فلم ساز کی حکومت پرشدید تنقید

نئی دہلی(سی این پی )مسلم مخالف متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والی بھارتی اداکارہ کوپولیس تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم ساز میرا نائرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراداکارہ صدف جعفر کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا بھارت ہے جہاں پر امن احتجاج کرنے پر اداکارہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔فلم ساز میرا نائر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صدف جعفر کی رہائی کے مطالبے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔واضح رہے کہ صدف جعفر فلم اورتھیٹر میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں کانگریسکی ترجمان، ٹیچراورسماجی رہنما بھی ہیں۔فیس بک پرلائیوویڈیومیں اداکارہ کی آوازسنائی دی جس میں وہ خواتین اہلکاروں سے کہہ رہی ہیں کہ پتھراؤ روک دیں۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صدف جعفرکو مظاہرین کے ہمراہ گرفتارکیا گیا، ان پرالزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائےانہیں جیل بھیج دیا گیا ہے اورانکے خلاف شواہد موجود ہیں۔اداکارہ صدف جعفرکی بہن ناہیدروما نے پولیس کےالزامات تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدف مظاہرے میں نعرے بازی کررہی تھیں اورپولیس کو پتھراؤ سے روک رہی تھیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف سٹیزن ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیارکرگئے ہیں، پولیس سے جھڑپوں میں اب تک 23 افراد جاں بحق اور متعدد گرفتار ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں