آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے

دبئی(سی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریوں نے بابر اعظم کو تین درجہ بہتری کے بعد بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچادیا ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں،آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوچانے 5ویں، بابر اعظم چھٹے، اجنکیا رہانے ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جوئے روٹ نویں اور راس ٹیلر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے، جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر چوتھے اور مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر براجمان ہیں، رویندر جڈیجا دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، ورنن فلیندر چوتھے اور مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں