بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

نئی دہلی(سی این پی) مودی حکومت کی جانب سےکیےگئےحالیہ مسلمان مخالف فیصلوں پر بھارتی عوام سراپا احتجاج ہے جبکہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔متنازع قانون کےخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوچکےہیں۔اس کےعلاوہ7ہزار سے زائد افرادکوگرفتاربھی کیاجاچکا ہے۔ بھارت میں نریندرمودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے عوام نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس میں ہٹلرنےمودی کو گود میں لیا ہواہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق شہریت کے متنازع بل کےخلاف بھارت میں ہوئے احتجاج کی یہ تصویر جرمن ٹی وی نے بھی نشر کی جبکہ احتجاج میں اٹھایا گیا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنی پالیسیوں سے مودی نے عالمی سطح پر اپنا تشخص انتہائی داغ دار کرلیا ہے۔یہ پوسٹربھارتی وزیر اعظم کی مسلم دشمن پالیسیوں کی عکاس بن کر ابھرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں