پاکستان جونیئر سکواش ٹیم برٹش جونیئراوپن 2020 میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

لاہور(سی این پی)پاکستان جونیئر سکواش ٹیم برٹش جونیئراوپن 2020 میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئی۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جانے والے برٹش جونیئر اوپن 2020 میں پاکستانی کھلاڑی چار کیٹیگریز میں حصہ لیں گے قومی سکواش انڈر19 ٹیم میں حارث قاسم، حمزہ شریف اور اوزیر شوکت شامل ہیں۔انڈر 17 ٹیم میں نورزمان، اسداللہ، اشہاب عرفان اور والد خلیل شامل ہیں۔انڈر 15 ٹیم میں حمزہ خان اور انس علی بخاری شامل ہیں جبکہ انڈر 13ٹیم میں سخی ترین اور عبداللہ نواز شامل ہیں۔ آصف خان قومی سکواش ٹیم کے کوچ جبکہ آفتاب قریشی اورحسین ادوانی ٹیم مینیجرز ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں