بنگلا دیش نے بھارتی دبائو میں پاکستان آنے سے انکار کیا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بھارتی دبا ئومیں آکر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاست کے علاوہ کرکٹ پر بھی بات کی۔سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان آئی اور یہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سری لنکا کے دورے سے پاکستان میں مزید ٹیموں کے آنے کی راہ ہموار ہو گی۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے دورے کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرے، بنگلا دیش نے بھارتی دبائو میں آکر پاکستان آنے سے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں