ٹک ٹاک گرلز اور مشہورسکینڈل کوئینز کے حقیقی شناخت سامنے آگئی

اسلام آباد(سی این پی )ٹک ٹاک گرلزاور مشہور سکینڈل کوئینز حریم شاہ اور صندل خٹک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل،حریم شاہ کا اصلی نام فضہ حسین دختر سید ضرار حسین شاہ ہے جبکہ شناختی کارڈ کے مطابق حریم شاہ کا موجودہ پتہ فلیٹ نمبر16 صفاء ٹو،سٹریٹ نمبر 73سیکٹر ایف الیون ٹو اسلام آباد جبکہ مستقل ایڈریس نواب شاہ ڈاکخانہ شیرگڑھ ہڑیالہ تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ ہے

جبکہ صندل خٹک کا اصلی نام صندل شمیم دختر حضرت علی جبکہ شناختی کارڈ کے اسکا مستقل اور عارضی پتہ نری پنوس بالا،ڈاکخانہ نری پنوس،تحصیل بانڈہ دائود شاہ ،ضلع کرک درج ہے،

واضح رہے کہ فضہ حسین المعروف حریم شاہ نے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک کال جس میںٹک ٹاک گرل نے شیخ رشید احمد کیساتھ انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جسکے بعد حریم شاہ کو تنقید کا سامنا ہوا اور اس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ،جسکے بعد ٹک ٹاک گرلز حریم اور صندل نے کال کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ کال شیخ رشید احمد کی ہے اور انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر نے انکی سہیلی صندل خٹک سے نکاح متعہ کر رکھا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیوکے حوالے سے متنازعہ ٹویٹ سے ٹک ٹاک گرلز نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکن ہیں اور عمران خان سے بے حد محبت کرتی ہیں ،یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ حریم شاہ کے ویڈیو بیانات اور الزام تراشیوں کے باجودحکومتی سطح پر تاحال کوئی ردعمل سامنے آیا اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا گیا ہے،حکومتی خاموشی سے بھی کئی سوالات جنم لیتے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں