معروف اداکار فہد مصطفی کا والدین کےلئے پیغام،بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھا جائے

کراچی (سی این پی )معروف اداکار فہد مصطفی ٰنےسوشل میڈیا پر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دوررکھیں کیونکہ یہ بہت غیرمحفوظ ہے۔تفصیلات کے مطا بق اداکار فہد مصطفی نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سولہ سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیتے ہوئے تمام والدین سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ استعمال نہ کرنے دیں۔ فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ والدین ٹاک ٹاک ایپ جیسی خرافات سے اپنے بچوں کو دور رکھیں یہ ان کے لئے بالکل بھی محفوظ نہیں ہے ۔ہماری ساری قوم اس وقت غیرضروری کا موں میں مصروف ہے ۔اپنے بچوں کو معیاری اور بہتر کاموں میں مصروف رکھیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ میں فرسٹ ایئر کا طالب علم عمار وحید ٹک ٹاک پر اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے عمار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عمارکے دوست ذوہیب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ وہ اپنے دوستوں عمار اور مسلم کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا کہ اس دوران عمار نے اپنے پیٹ پرپستول رکھی توگولی چل گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ سیالکوٹ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مقدمہ میں عمار کے دوستوں زوہیب اور مسلم کو گرفتار کر لیا تھا اورمقتول عمار کے موبائل فون کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں