حریم کے وار جاری،وفاقی وزیرسے رشتہ داری کانیا دعوی سامنے آگیا

اسلام آباد(سی این پی)ٹک ٹاک اورسیکنڈل گرل حریم شاہ کا اصل ہدف تومعلوم نہ ہوسکامگر اسکے وفاقی اور صوبائی وزراء پر نت نئے وار سامنے آنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے،حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں یہ دعوی کر دیا ہے کہ شیخ رشید سے ہمارے خاندانی مراسم ہیں اور وہ رشتے میں حریم کے بہنوئی ہیں،رشتے کی وجہ صندل خٹک سے شیخ رشید کا نکاح بتائی۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اپنا بیانات اور ویڈیوز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں بھی میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر الزامات کی تردید کریں۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے میرے ساتھ ویڈیوز بنائی ہیں میں ان کا ہاتھ پکڑانہ انہیں موبائل فون کے پاس لائی ہوں اور نہ ہی منت سماجت کی کہ میرے ساتھ ویڈیوز بنائیں، جنہوں نے فون کالز کیں، میں نے انہیں اپنے نمبر نہیں دیئے کہ میرے ساتھ فون پر بات کریں۔ٹک ٹاک گرل نے کہا کہ مجھے اگر کسی سے کوئی مسئلہ ہو گا چاہے وہ کوئی وزیر ہو یامشیر ہی کیوں نہ ہو،اتنی ہمت ہے کہ میں خود سامنے آکر بات کروں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ٹیلی فونک گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے پہلے شیخ رشید،صندل خٹک اور حریم شاہ کی ٹیلی فونک گفتگو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں،جس میں حریم شاہ نے اپنے مبینہ بہنوئی شیخ رشید احمد کے بارے نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریم شاہ کے اکائونٹ پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جب برہمی کا اظہار کیا تو حریم شاہ نے عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی اور ٹویٹ فورا ختم کرکے اپنے بیان سے بعد ازاں منحرف بھی ہوگئی.یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ کی متنازع بیانات اور ویڈیوز پر حکومت یا وزراء کی جانب سے تا حال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں