سال کے آغاز میں دنیا جنگ کے دھانے پر آن پہنچی،مہوش حیات کا جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ردعمل

کراچی(سی این پی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسدا ران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ” یقین نہیں ہو رہا کہ سال 2020 کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین اور حالات کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلےکرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکہ تک ہی محدود نہیں، اللہ تعالی ہماری حفاظت فرمائے ۔مہوش نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ سلیمانی بھی تحریر کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8افراد عراق میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں