سال نو میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے،رابی پیرزادہ

لاہور(سی این پی )شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی معروف اداکارہ ،گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر مذہبی تعلیمات پر عمل اور اسے پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس رابی پیرزادہ اپنی مخلتف ویڈیوز اور تصاویرکے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔جس پر نکا کہنا تھا کہ انکے موبائل فون سے یہ ویڈیوز چوری کی گئی ہیں جسکے بعد انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ ایک مذہبی شخصیت کی رہنمائی میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اور ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کب سے میں لائیو قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں، مگر سال نو میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ نے پیغام دیا کہ ہم گونگے،بہرے نہیں ہیں اللہ نے ہمیں شعور عطا کیا ہے،اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہے تو ہمیں مسلمان بن کے دکھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ ایک بار اسلام کے بارے میں ضرور جانیں۔ جزاک اللہ!رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’کچھ وقت اللہ کو دے کر دیکھیں کیا پتا آپ کی زندگی بدل جائے، اللہ ہم سب کو ہدایت دے‘۔رابی پیرزادہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات سیکھنے اوراسے پھیلانے کے عمل کو انکے مداحوں نے قابل ستائش قرار دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں