عدنان صدیقی کا ہارمونیم کی دھن پر’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ نغمہ سوشل میڈیا پروائرل

لاہور(سی این پی)سوشل میڈیا پرمعروف اداکار عدنان صدیقی کا ہارمونیم کی دھن بجاتے ہوئے ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ نغمہ گانے کے انداز نے سب کے دل موہ لیے ہیں۔عدنان صدیقی نے یہ نغمہ ایک کامیڈی شو کے دوران گنگنایا جسے سراہا جارہا ہے۔نغمے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنےکیپشن کے ذریعے وضاحت کی کہ میں ایک حصہ بننے کے لیے لاہور گیا جہاں جما دینے والی سردی ہے، اس شو میں جاتے وقت میں اپنے ساتھ اپنی بانسری لے جانا بھول گیا اور جب مجھ سے بانسری بجانے کا کہا گیا تو میں نے سیٹ پر موجود ہارمونیم بجانے کو چُنا۔عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ آپ سب کے لیے ایک جھلک یہ ہے، اپنے پسندیدہ گانے کو گنگنانا بے حد اچھا لگا، جب بھی میں اس گانے کو سنتا ہوں مجھے اپنی قوم اور اپنی مٹی پر مزید فخر ہوتا ہے۔اداکار نے اپنے کیپشن کا اختتام پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کچھ یوں کیا ’اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے! آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں