کراچی(سی این پی)معروف گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ صوفیانہ کلام گانے والے گلوکاروں نے بے پناہ محبت کمائی ہے۔تفصیلات کے مطابق نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ معیاری شاعری کے بغیر کوئی بھی گیت سننے والے کے دل کو نہیں چھو سکتا، صوفیا نہ کلام پڑھتے ہوئے جو حالت ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ صنم ماروی کا صوفیانہ کلام سے متعلق کہنا تھا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جس بھی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گایا ہے وہ ناکام نہیں ہوا بلکہ اسے بے پناہ عزت ملی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہے اور صوفیانہ کلام پیش کرنے والے گلو کاروں کو کہیں زیادہ عزت و احترام دیا جاتا ہے۔صنم ماروی نے کہا کہ جتنا بھی گایا ہے دل سے گایا ہے اور میری یہ کوشش اثر رکھتی ہے جس کا ثبوت پرستاروں کی جانب سے میری حوصلہ افزائی ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر