دبئی سے ڈی پورٹ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،حریم شاہ

ملتان(سی این پی) ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اور صندل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان واپس پہنچی ہیں ہمارے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،دوسری جانب امیگریشن حکام نےبھی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈی پورٹ کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں 10 روز دبئی کی جیل میں رکھنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا،جسکے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے اورجس کے مطابق وہ عام مسافروں کی طرح دبئی سے ملتان پہنچیں ہیں۔جبکہ ایف آئی اے(امیگریشن حکام)نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں ٹک ٹاک گرلز دو روز قبل معمول کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہیں،جہاں انکے ٹکٹ اور ویزہ چیک کیا گیا جسکے بعد وہ روانہ ہوگئی تھیں؛

اپنا تبصرہ بھیجیں