لاہور ایئر پورٹ، خاتون مسافر کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد

کراچی(سی این پی)لاہور ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد اے ایس ایف اہلکاروں نے خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔ خاتون مسافر کے بیگ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔خاتون پرواز3737سے جدہ جارہی تھی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 7گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ بیگ سے پستول نہیں ملا، گولیاں برآمد ہونے پر خاتون گھبرا گئی۔پوچھ گچھ کے دوران مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کا بیگ ہے جو غلطی سے میرے پاس آگیا، بھائی کے پاس اس کے پستول کا لائسنس بھی موجود ہے۔اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیگ سے7گولیاں اے ایس ایف کائونٹر پر برآمد ہوئی ہیں لہذا قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کی تحقیقات جاری تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں