فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا۔وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہنما نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مشرق وسطی کی مثال بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر ہماری حالت بھی مشرق وسطی جیسی ہوگی، ہم انارکی میں چلے جائیں گے۔اپنے ٹویٹ میں ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں، دونوں اداروں کا متنازع ہونا تباہ کن ہے۔اس سے قبل صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں، کیوں کہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکی ہیں۔تاہم وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی جماعتوں کا فیصلہ درست ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہ نما تو نہیں بن جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں