حلقہ پی بی 48: بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے پی بی 48 کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کی رکنیت بحال کر دی، میرصادق عمرانی نے بلوچستان رکن اسمبلی میر سکندرعمرانی کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پرحلقہ پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی بی 48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کی اپیل کی سماعت کی، اکبراسکنی کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس میں دستاویزات جمع کروانی ہیں زیادہ مہلت دی جائے، مخالف وکیل نے عدالت سے حکم امتناعی نہ دینے کی استدعا کی، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا31 دسمبرکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی بی48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر اسکنی کوبحال کردیا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو کرے گی، الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پرحلقہ پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ میرصادق عمرانی نے بلوچستان رکن اسمبلی میر سکندرعمرانی کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی، وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کیمابین سیٹیلمنٹ ہونے کے باعث درخواست واپس لے رہے ہیں، سکندر عمرانی پی بی 11 سے عام انتخابات میں کامیاب ہوے تھے، میر صادق عمرانی نے میرسکندر عمرانی پرانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں