شادی سےمتعلق سوشل میڈیا پرافواہوں کومستردکرتی ہوں،ایشل فیاض

لاہور(سی این پی) معروف اداکارہ ایشل فیاض نےہدایت کار ومصنف خلیل الرحمن قمر کے ساتھ شادی سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اورجھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری وڈیوبیان میں کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،خلیل الرحمان قمر کے ساتھ میرا تعلق ایک اداکاراورہدایتکارکاتھا،اس سے بڑھ کرکچھ نہیں۔مزید فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں،ایشل کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں بغیر تصدیق کے جھوٹی خبریں پھیلائے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے بارے میں اس ملک میں افواہ پھیلانا لوگ بہت آسان سمجھتے ہیں، جب بھی شادی کا فیصلہ کیا یا جس سے بھی شادی کروں گی سب سے پہلےمداحوں کو بتائوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں