کنگ سلمان ریلیف پاکستان(تنظیم) کی جانب سے زلزلہ متاثرین اور سرد ترین علاقوں کے مکینوں میں امدادی پیکج تقسیم

اسلام آباد(سی این پی)کنگ سلمان ریلیف پاکستان(شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارہ برائے پاکستان) کی جانب سے استورزلزلہ سے متاثرہ گھرانوں میں ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم، استورمیں حالیہ زلزلے سے جہاں سینکڑوں گھرانے متاثرہ ہوئے وہیں شدید سردی سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا،سردی کی شدت کے پیش نظر شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے متاثرین کےلئے 3000کمبل،1500کٹس جن میں 3000مردانہ و زنانہ گرم شالیں،بچوں اور بڑوں کےلئے موزے،دستانےاورگرم ٹوپیاں شامل ہیں تقسیم کردی گئیں،تاکہ متاثرہ گھرانوں خاص طور پر بچوں کو سردی سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ مزید 27000گھرانوں کےلئے بھی ونٹرریلیف پیکج کی تقسیم پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں شروع کر دی گئی ہے جسکی مجموعی لاگت تقریبا 1.5ملین ڈالر(23کروڑروپے)بنتی ہے جو کہ پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوااور بلوچستان کے سرد ترین 21اضلاع میں نہایت منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا،جس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہونگے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں