عالمی تجارت،صارفین کی معلومات نہ رکھنے پر پانچ نجی بینکوں پر جرمانے عائد

کراچی(سی این پی)ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر دیگر بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 بینکوں پر 21کروڑ 90لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ جبکہ مسلم کمرشل بینک پر 4کروڑ94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، بینکوں پر جرمانے دسمبر 2019 کے مہینے میں عائد کیے گے۔جرمانے عالمی تجارت اور صارفین کی معلومات نہ رکھنے پر عائد کیے گئے۔مرکزی بینک نے جولائی2019 سے بینکوں پر عائد جرمانوں کو شائع کرنا شروع کیا ہے، جرمانوں کا مقصد منی لانڈرنگ اور دھشت گردی کے خلاف فنانسنگ کی روک تھام ہے، جولائی تا دسمبر میں ایک ارب57کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں