پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ رواں ماہ متوقع

اسلام آباد(سی این پی)ایف اے ٹی ایف نے اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب کر لیا جس میں مستقبل میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے اور نکالنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 20 جنوری کو اجلاس طلب کیے جانے کے بعد پاکستان نے گرے فہرست سے نکلنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ شروع کر دیے ہیں اور وزیر اقتصادی امور حماد اظہر رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا اور وفد کی سربراہی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کریں گے جبکہ وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ،نیکٹا کے ڈی جی،گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور اعلی حکام بھی شامل ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان اکتوبر سے جنوری تک 27 شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے اور یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں