راولپنڈی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گرد گھیرا تنگ،متعدد مسمار، سربمہر

راولپنڈی(سی این پی) ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کےگرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا متعدد مسمار اورسربمہر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موجود غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیاں جن کے خلاف مسمار اور سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع ہونے والا آپریشن جاری ہے، جن سوسائٹیوں کیخلاف آپریشن کیا گیا ان میں آباد پرل ولاز، اے سی ایچ ایس کلیال، مریم گرین سٹی ڈہاگل، روز ویلی اڈیالہ، روڈن انکلیو،اسلام آباد فارم ہاوسز فیز 2 شامل ہیں، اسکے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی ایک فہرست ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جن میں نیو ائیر پورٹ ٹاؤن، ایئر پورٹ ریذڈینشیا، نیو ایونیو ہاؤسنگ سکیم، بلیو ہلز چکری روڈ، المکہ سٹی، ریجنٹ فارم ہاؤسز، عبداللہ سٹی چکری روڈ اور الجنت گارڈنز چکری روڈ شامل ہیں، واضح رہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن گزشتہ ماہ سے جاری ہے اور کمشنر راولپنڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے عوام سےاپیل کی ہے کہ وہ بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیساتھ خریدوفروخت نہ کریں انکا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دار فرض شناس افسران آپریشن ٹیم کا حصہ ہیں اور آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی جاری ہے تاہم اگر پھر بھی عوام کو کسی قسم کی شکایت ہو تو انکے آفس کے دروازے ہر خاص و عام پر کھلے ہیں شکایات کا بھرپور انداز میں ازالہ کیا جائے گا؛

اپنا تبصرہ بھیجیں