وانا میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 275 زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم

وانا(سی این پی) تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں (FAO) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 275 زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایف اے او جنوبی وزیرستان ہارون وزیر اور فوکل پرسن سلمان وزیر بھی موجود تھے۔ زرعی سامان میں ٹماٹر تخم، ٹماٹر ٹریں اور سیب کاٹن شامل تھے۔ تقسیم کرنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کہا کہ وانا ایک زرعی علاقہ ہے جہاں زمیندار مختلف سبزیوں کی فصلیں کاشت کرنے کے علاوہ لوگوں کی زیادہ پھلدار درختوں کے باغات موجود ہیں لہذا انکو پروموٹ کرانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔کوارڈینٹر ہارون وزیر نے کہا کہ ایف سے او نے دسمبر 2018 میں زراعت سے وابستہ افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جو کہ بعد میں اپریل 2019 میں انکو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی۔ جو کہ آج ہم نے ضلعی انتطامیہ کی تعاون سے زمینداروں میں متعلقہ سامان تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایف اے او زمینداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ زراعت کو بہتر طریقے سے آگے لانے کیلئے مزید کام کیا جاسکے۔انہوں نے کہا ایف اے او، محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ زمینداروں کی مشکلات حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں تاکہ اس سے عام زمیندار طبقہ مستفید ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں