پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ-II سےبرآمدات میں 4 سے 5ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا،صبور ملک

راولپنڈی(سی این پی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی)کے صدر صبور ملک نے آگاہی سیمنار سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II ایک بہترین پیش رفت ہے جس کے سبب پاکستان کی تاجر برادری کو اپنی تجارت کو وسعت اور ترقی دینے کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں۔سیمینار کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے کیا۔ آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کا دوسرا مرحلہ نہ صرف تجارتوں کوفروغ دینے کے ذریعے سے خودمختار بنائے گا بلکہ پاکستان اور چین کے مابین استوار سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری کو بھی تقویت دینے میں مددملے گی۔شماریاتی تناظر کا احاطہ کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے سبب قلیل المعیاد (شارٹ ٹرم) میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا جبکہ درمیانی مدت میں چار سے پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں