ملک بھرمیں روزانہ کی بنیادوں پرآٹے کی بڑھتی قیمت سےعوام پریشان

اسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی(سی این پی)مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،حکومتی دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہورہے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی باتیں ہوا ہو گئیں،ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، 20کلو چکی کا آٹا لاہور اور کراچی میں 1400روپے، اسلام آباد میں 1300، پشاور میں 1250اور کوئٹہ میں 1080روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔مہنگائی کے مارے عوام اب آٹے کی قیمت سے بھی پریشان ہوچکے ہیں ،ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بار بار اضافہ کیا جارہا ہے۔لاہور میں 20کلوچکی کا آٹا،1400روپے اور کمپنی کا آٹا805 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔کراچی میں 20کلوچکی کاآٹا،1400روپےاورفائن آٹا،1280روپے،اسلام آباد میں چکی کا آٹا 1300 روپےاورفائن آٹا805روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔پشاورمیں 20کلوچکی کا آٹا1250روپےاورفائن آٹا1200روپےمیں دستیاب ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی 20کلوچکی کا آٹا1080روپے اور فائن آٹا980 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔عوام تبدیلی کی دعویدار حکومت کو کوسنے پر مجبور ہیں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت تو روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا کہاں جائیں، کس سے فریاد کریں، کوئی سننے والا نہیں ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکاری عوام کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے آٹا کے نرخوں کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں