پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

بیجنگ (سی این پی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کے خلاف کئے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا ہے، مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورایف ایٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہے، پاکستان نیایف اے ٹی ایف حکام کوگزشتہ ساڑھے چارماہ کی پیشرفت سے آگاہ کیا، ٹاسک فورس کووفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر حماداظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ،ٹیررفنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فیصد اضافے کے ساتھ 827 ہوگئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فیصد زیادہ ہے۔پاکستان نے بتایاکہ ٹیررفنانسنگ کیسزمیں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد کے اضافہ ہوا جبکہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختونخوامیں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ایف اے ٹی ایف حکام کا پاکستان کی رپورٹ پراظہاراطمینان کیا ، پاکستان اورایف اے ٹی ایف مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔یاد رہے پاکستان نظرثانی رپورٹ آٹھ جنوری کوایف ایٹی ایف کوبھجوا چکا ہے ، جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی رپورٹ سولہ فروری سے پیرس میں شروع ہونے والے اجلاس میں زیرغور لائی جائے گی اور پیرس اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔خیال رہے کالعدم تنظیموں کومالی وسائل پرپابندی کے حوالے سے کئے جانے والے کامیاب اقدامات کے باعث پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے، پاکستان گزشتہ اجلاسوں میں ایف اے ٹی ایف کوناجائزمالی ذرائع روکنے کے حوالے سے اپنی کامیابیوں سے ا گاہ کرتا آیا ہے، اس بارامید کی جا رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر سکتا ہے۔واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں، تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں