اداکار ہمایوں سعیدکا وزیرِ اعظم عمران خان کے مظفر آباد جلسے میں شرکت کا اعلان

لاہور(سی این پی) اداکار ہمایوں سعید نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مظفر آباد آزاد کشمیر جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ہمایوں سعید نے پاکستان کے عوام سے کل کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ۔ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے کل مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق دنیا کو پیغام دیں گےاور عالمی برادری کو دکھائیں گے کہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں