ممبئی(سی این پی)بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے دباؤ میں آکر امریکا میں اپنا میوزک کنسرٹ مسوخ کر دیا۔ایک پاکستانی نژاد شہری نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی، جہاں انہیں 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا تاہم بھارتی گلوکار نے اب اپنا یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کی جانب سے ایک لیٹر بھیجا ہے جس میں مجھے بیرون سفر کرنے اور پرفارم کرنے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔ایف ڈبلیو آئی سی ای نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے لیٹر میں کہا کہ گلوکار کے ہیوسٹن کے میزبان پاکستانی نژاد شہری ریحان صدیقی ہیں، موجودہ صورت حال میں پاکستانی شہری کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ میں شرکت سے عوام میں غلط پیغام جائے گا۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے خط اور اپنے کنسرٹ کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات سے لاعلم تھے۔دلجیت دوسانجھ نے واضح کیا کہ میرا معاہدہ صرف “شری بالاجی انٹرٹینمنٹ” کے ساتھ ہے تاہم ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خط میں کسی کا نام شامل نہیں ہے۔گلوکار نے کہا کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خط کی روشنی میں اس بات اپنا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار